بےبسی – ایک چیختی خاموشی
کبھی کبھی انسان اتنا بےبس ہو جاتا ہے کہ دل چاہنے کے باوجود بھی کسی سے اپنا درد بیان نہیں کر پاتا...
نہ الفاظ ملتے ہیں اور نہ ہمت...
بس ایک خاموشی ہوتی ہے جو چیخ چیخ کر سب کچھ کہہ رہی ہوتی ہے مگر سننے والا کوئی نہیں ہوتا...
خاموشی کی بےبسی
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کے پاس سب کچھ ہوتا ہے، مگر پھر بھی وہ خالی ہاتھ ہوتا ہے...
دل کہتا ہے کسی کو اپنا حال بتا دوں، مگر پھر سوچتا ہے کہ کون سمجھے گا؟
تب انسان اپنے ہی اندر گھٹنے لگتا ہے...
یہ خاموشی کا دکھ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے...
بےبسی کی چند نشانیاں
💔 ہر وقت دل بوجھل رہتا ہے
😶 کسی سے دل کی بات کرنے کو دل نہیں چاہتا
😢 آنکھوں میں بے وجہ آنسو ہوتے ہیں
🌙 راتوں کو نیند نہیں آتی
🧍♀️ خود کو تنہا محسوس کرنا
بےبسی کا علاج
انسان جب دنیا والوں کے سامنے بےبس ہو جاتا ہے تو ایک ذات ایسی ہے جو ہر درد کو سمجھتی ہے...
اللہ سب جانتا ہے!
بس سجدے میں گر جاؤ
رو لو
دل کا ہر درد اللہ سے کہہ دو
یقین رکھو! اللہ سن رہا ہے...
بےبسی کا درد وقتی ہوتا ہے مگر اللہ کا سہارا ہمیشہ رہنے والا ہے...
Haiqa Speak
No comments:
Post a Comment